سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کاکمشنر مکران ڈویژن کیپٹن( ر)طارق زہری کی روڈ حادثے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پیر 21 اکتوبر 2019 17:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چیف آف ملنگزئی احسان احمدخان نے کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن( ر)طارق زہری کی روڈحادثے میں شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چیف آف ملنگزئی احسان احمدخان نے نوبزادہ شہریار نوشروانی کے ماموں کمشنر مکران ڈویژن کیپٹن طارق زہری کی روڈ ایکسینڈنٹ میں شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر)طارق زہری باصلاحیت اور ایماندار اور ایک نفیس شخصیت کے مالک تھے ان کے انتقال سے صوبہ ایک اچھے آفیسر سے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت شہید کیپٹن طارق زہری اور حادثے میں شہید تمام مسلمانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں