اناڑیوں کی حکومت آتے ہی معیشت کی گاڑی پنکچر ہوکر چاروں شانوں چت ہو گئی ہے، مولانا عبدالواسع

آزادی مارچ اسلام آباد پاکستان کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے مفاد میں ہے اس لئیے کسی مزاحمت کے بغیر تبدیلی آئے گی،صو بائی امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان

پیر 21 اکتوبر 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالوسع کی قیادت میں جمعیت کے وفد نے انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ودیگر تنظیموں کے نمائندگان سے آزادی مارچ کے سلسلے میں ملاقاتیں کیںوفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز خان کاکڑ حاجی عنایت اللہ بازِئی سید عبدالوحد آغا یحیی خان ناصر شاکر خان ایڈووکیٹ میر حشمت لہڑی غازی کاکا ودیگر موجود ہیں تاجر برادری نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کی قیادت کو تاجروں کے مسائل اور حکومت کی جانب سے مشکلات اور پریشانیوں سے آگاہ کیا جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اناڑیوں کی حکومت آتے ہی معیشت کی گاڑی پنکچر ہوکر چاروں شانوں چت ہو گئی ہے اب قوم کو بتایا جائے کہ یومیہ اربوں روپے کرپشن کی روک تھام کے بعد اور فرشتہ صفت انسانوں کی حکومت آنے کے بعد قوم کا ہر طبقہ کیوں انقلاب کیلئے تیار ہے کیوں زندگی ان کیلئے جہنم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکومت آتے ہی یہ ڈھونگ رچایا کہ معیشت کمزور ہے خزانہ خالی ہے سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کے باعث یومیہ اربوں روپے کرپشن ہورہی ہے اس وجہ سے ملک کا خزانہ خالی ہے عوام کو کچھ عرصہ قربانی دینی پڑے گی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس کے بعد ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی ہر طرف خوشحالی کا راج ہو گا نیازی نے کہا کہ ہم نوے دن میں معیشت کو مستحکم کر کے اور معاشی حالات کو بہتر کردیں گے قوم نے اس کی جھوٹی کہانیوں پر تکلیف کے باوجود صبر کیا لیکن چند ماہ بعد معاشی ارسطو اسد عمر سے استعفی دلوایا تب قوم کو پتہ چلا کہ ان کے پاس کوئی وژن نہیں اناڑیوں نے ملک کو معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اگر مزید وقت دیا گیا تو ملک مکمل طور پر مغربی قوتیں اور آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنس جائے گا صرف مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ معاشی شرح نمو میں کمی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کا ٹائر پنکچر ہوچکا ہے۔ معاشی گراوٹ جاری ہے جسے روکنے کیلئے اناڑیوں کے پاس کوئی حل نہیں ہمسایہ ممالک ہم پر اعتماد نہیں کرتے ہمارے تاجر ظالمانہ ٹیکسز اور سخت شرائط کے باعث تجارت کرنے کے قابل نہیں رہے انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں صفر کارکردگی کی وجہ سے دیوالیہ پن کا ماحول ہے اب قوم کو بتایا جائے کہ اب کرپشن بھی نہیں یومیہ کرپشن بھی نہیں پھر کیوں کروڑ نوکریوں کے بجائے محکموں کو ختم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ اسلام آباد پاکستان کے تمام سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے مفاد میں ہے اس لئیے کسی مزاحمت کے بغیر تبدیلی آئے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں