جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں کا سپنی روڈ پردھماکے کی مذمت

منگل 22 اکتوبر 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کی امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی ‘ضلعی کنوئینرمولانامحمدابراہیم ‘ڈپٹی کنوئینر مولوی رحمت اللہ حقانی ‘مولاناخدائے نظر ششموزئی ‘قاری عبدالمالک ‘معاون کنوئینرمفتی رحمت اللہ خلجی ‘معاون کنوئینر مولوی محمد صادق ‘حمداللہ نورزئی ودیگر نے کوئٹہ سپنی روڈ پردھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لے بہتر انتظامات کیا جائے اور دھماکوں میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے نہتے انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی طور انسانیت کہلانے کے مستحق نہیں انہوں نے کہاکہ ملک دشمن بیرونی قوتیں ایک بار پھر سرگرم عمل ہوگئی ہیں دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کاحوصلہ پست نہیں ہوگاملک دشمن قوتوں کی سوچی سمجھے منصوبوں پر حکومت کی نااہلی اور بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے بار بار قوم کی چیخیں نکل رہی ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی کوفروغ دیا جا ہے تخریب کاری کی اس مہم کی سرپرستی دشمن ممالک کے خفیہ ادارے کررہے ہیں اور بھارت کی خفیہ ایجنسی (را) بھارت ‘بلیک واٹر‘موساداس مہم کاحصہ ہے انہوں نے کہا کہ 19سال سے غیروں کی جنگ میں کودنے کے خطرناک نتائج آج تک پوری قوم بھگت رہے ہیں ناکام پالیسیوں کی تسلسل سے ملک کی سلامتی اورخودمختاری کوداپرلگادیئے ملک کی بدقسمتی ہے غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے دوبارہ وہی غلطیاں دہرائی جارہی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 123 ارب ڈالرز سے زائد نقصان ہوا خود مختاری معیشت کو خدشات اور خطرات لاحق ہو رہے ہیں ملک کو مزید غیروں کی جنگ کاتجربہ گاہ نہ بنائے اور نہ ملک وقوم مزید اس کی متحمل ہوسکتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں