کوئٹہ ،شہر کوبند کرنے کی بجائے حکومت دشمن قوتوں کی ایجنٹوں کولگام لگائے ،سید عبدالستار چشتی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ شہر کوبند کرنے کی بجائے حکومت دشمن قوتوں کی ایجنٹوں کولگام لگائے محرم الحرم ربیع الاول اور چہلم کے موقع پر پورے شہر اور فون کو بند کرنے کاکوئی جواز نہیں اور نہ اس سے امن کا قیام آسکتا ہیں مریضوں اور عام شہریوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑتا ہے اسلام دشمن قوتیں کی ایجنٹوں کے ذریعے نفرت انگیز لسانیت قومیت اور فرقہ واریت نعروں کے ذریعے نفرت اور تقسیم درتقسیم کی بیج بوئی جارہی ہے دشمن قوتوں کی جڑیں مسلم امہ کی انتشاروافراتفری سے مضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی عدم استحکام کے لییبدامنی کی آگ پھیلانے اور درمیان تلخیاں پیداکیاجارہاہے انہوں نے کہا دشمن قوتوں کے سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لیے متحد ہونے کی بجائے ہم آپس میں دست و گریبان ہیں ملک اوراسلام دشمن قوتیں ملک کوپسماندگی دھکیلنے میں قومیت‘لسانیت اور علاقائیت کے نعروں سے مسلم امہ کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہیاور اور کچھ قوتیں عوام کی درمیان میں آستین کے سانپ کی کردار ادا کر رہے ہیں اورعوام کی درمیان بداعتمادی پیدا کیاجارہا ہے ان قوتوں کو لگام لگانے کے بجائے ان کو ایک آزادانہ ماحول میسرہے انہوں نے کہا بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کبھی ایک نعرے پر جوانوں کوورغلایاجارہا ہے اور کھبی دوسرے نعرے پر اپنی جوانوں کو اکسایا جا رہا ہے یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں