کوئٹہ، جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور

ملزم 10 سال کیلئے سرکاری عہدے ، مراعات حاصل کرنے کیلئے نا اہل قرار، قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد تمام رقم متاثرین کے حوالے کی جائیگی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت کوئٹہ کے جج منور شاہوانی نے جعلی ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والے ملزم سجاد علی شاہ کی 5252600 روپے کی واپسی کے لئے پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی، نیب کے قانون کے مطابق ملزم سجاد علی شاہ 10 سال کے لئے کوئی بھی سرکاری عہدہ، الیکشن لڑنے اور بینک سے قرض حاصل نہیں کر سکتا ملزم سجاد علی شاہ نے لوگوں سے جعلی ہائوسنگ اسکیم کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے جس پر متاثرین نے نیب بلوچستان سے رجوع کیا، نیب نے تحقیقات مکمل کر کے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ۔

(جاری ہے)

کافی ثبوتوں کی روشنی میں ملزم نے تمام لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے پلی بارگین کی درخواست دی ، جسے عدالت نے منظور کر لیاہے۔ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد تمام رقم متاثرین کے حوالے کر دی جائیگی نیب کی جانب سے سینئر پروسکیوٹر ضمیر احمد پیش ہوئے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں