کوئٹہ ،اسپنی روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 20:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، گزشتہ روز اسپنی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے بم دھما کے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ،ایکسپلوژو ایکٹ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ،واضح رہے کہ اسپنی روڈ پر بم دھما کے میں پولیس اہلکار وں سمیت 9افراد زخمی ہوئے تھے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں