کوئٹہ ،برقی لائنوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی

منگل 22 اکتوبر 2019 20:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق220/132KV انڈسٹریل گرڈاسٹیشن میں بس بار اور ڈراپرز کی تنصیب کاکام کیاجائے گااس سلسلے میں 26اکتوبرسے 30اکتوبرتک روزانہ صبح 8بجے سے شام چاربجے تک 11KVپشتون آباد نیو اوراولڈ، پشتون آبادایکسپریس، شموزئی، شاہنواز، محمدحسنی، کولپور، سیگار، واسا، غازی اسٹیلII، شیخ زید، عاصم آباد، سعداللہ، اولڈمیاں غنڈی،انڈسٹریل، ہجویری، غازی1، راڈار، نیومیاںغنڈی، شوکت، ایسٹرن بائی پاس ،ایف جی ایس کالونی، کمبیلا اور غازی اسٹیلIIIفیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

تاہم کیسکونے متعلقہ جملہ صارفین سے زحمت کے لئے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں