صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ترقی اور ترویج کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں شعبہ کھیل کی ترقی کے لئے صوبے کی تاریخ کے سب سے زیادہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، حکومتی سرپرستی میں صوبے کے نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی کلی پوئی سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر شائقین و کھیلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالمجید سرپرہ، سابق ناظم مومن شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیاصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے انہیں موقع دینے کی ضرورت ہے ماضی میں اس پر توجہ نہیں دیا گیا لیکن موجودہ حکومت صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بھرپور موقع فراہم کررہے ہیں تاکہ صوبے کے نوجوان اپنے کھیل کا بھرپور مظاہرہ کرسکے صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل صوبے کے کھلاڑیوں کو دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر لانے کیلئے بھرپور اقدامات کرہی ہیں،اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کررہاہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہر ضلع میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کررہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو تمام کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت محکمہ کھیل کے زریر نگرانی صوبے کے تمام ڈسٹرکٹس میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کرائیں گے، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کھیلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھربور توجہ دے کھیلوں کی فروغ سے نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور ہوجاتے ہے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں کھیلوں کی فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ،اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی عبدالمجید سرپرہ نے میچ کے اختتام پر کھیلاڑیوں ، ٹورنامنٹ کمیٹی اور مہمانوں میں انعام تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئی50 ہزار روپے نقد دیئے ،ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ٹی پارٹی بھی دیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں