آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر عائد ہوگی ،میر علی مدد جتک

وزیر اعظم کو بچانے والا اب کوئی نہیں رہے گا 27اکتوبر سے پہلے ہی عمران خان بنی گالہ شفٹ ہوجائے عوام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ہے وفاقی حکومت منفی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن جماعتوں کو یرغمال نہیں کرسکتے اگر جمہوری احتجاج کو روکا گیا تو پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک بھر میں احتجاج کال دیں گے،صوبائی صدر پیپلزپارٹی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میرعلی مدد جتک نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم اور ان کی ٹیم پر عائد ہوگی وزیر اعظم کو بچانے والا اب کوئی نہیں رہے گا 27اکتوبر سے پہلے ہی عمران خان بنی گالہ شفٹ ہوجائے عوام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ہے وفاقی حکومت منفی ہتھکنڈوں سے اپوزیشن جماعتوں کو یرغمال نہیں کرسکتے اگر جمہوری احتجاج کو روکا گیا تو پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک بھر میں احتجاج کال دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمہوری احتجاج ہر کسی کا حق ہے جمہوری دور میں احتجا ج پر پابندی نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ جمہوری دور نہیں ہے یہ عوام کے منتخب کردہ حکومت ہوتی توآج ملکی معیشت کا یہ صورتحال نہ ہوتی بدقسمتی سے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیاگیا انتخابا ت سے قبل عوام کیساتھ وعدے کئے تھے کہ 1کروڑنوکریاں دی جائے گی اب حکومت نے خود یوٹرن لے کر کہا کہ روزگاردینا حکومت کا کام نہیں ہے اگر ملک میں ایسے حکمران ہوںگے تو ملک کے حالات کبھی بھی تبدیل نہیں ہوسکتے آصف علی زرداری کو سازش کے تحت راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری عمران نیازی اور ان کی ٹیم پرعائد ہوگی اور حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ جمہوری احتجاج کو نہ روکا جائے صوبائی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے کیونکہ صوبائی حکومت اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور آج ان قربانیوں کی بدولت جمہوری نظام موجود ہے اٹھارویں ترمیم کے تحت جو اختیارات دیئے گئے ہیں ان میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں