وفاقی حکومت نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ، مسلم لیگ (ن) بلوچستان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ ،جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کو راستے سے ہٹانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں اگر میاں نواز شریف کو جیل یا ہسپتال میں کچھ ہوا تواس کے ذمہ داری موجودہ حکمران ہونگے عمران نیازی اپنی حکومت بچانے کیلئے نواز شریف اور اپوزیشن رہنمائوں کو راستے سے ہٹانے کی کوششیں کررہے ہیں 27اکتوبر کے بعد موجودہ حکمران نہیں رہیں گے بلوچستان حکومت آزادی مارچ روکنے کی غلطی نہ کریںورنہ اس کے نتائج بہت برے ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود اعلان کیاتھا کہ احتجاج کرنے والوں کوکنٹینر اور کھنافراہم کیا جارہا ہے اب آزادی مارچ روکنے کے لیے لگائے کنٹینروں کو اڑا کر رکھ دیں گے وزیراعلی خیبرپختونخوا صرف اپنے حلقے مٹہ کے لوگوں کو روک کر دکھائیں، آزادی مارچ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کنٹینروں کو اڑ کر رکھ دیں گے اور اگر حکومت نے زبردستی کی تو صرف اسلام آباد نہیں پورا ملک جام کردیں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خون کے پلیٹ کم ہوگئے مگر اس کے باوجود حکومت ان کو علاج کے مواقع میسر نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ ہیں پاکستان تحریک انصاف کسی کی بیماری کا مذاق نہ اڑائیں جب عمران خان کنٹینر سے گر گیاتھا تو اس وقت میاں نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی ہسپتال گئے اور ان کی عیادت کی بد قسمتی سے موجودہ حکمران سیاسی سوچ نہیں رکھتے اور نہ ہی ان کی سیاسی سوچ نظر آتی ہے نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے تمام تر ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں