صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں انشاء اللہ اپنے پانچ سال پورے کریگی، مبین خان خلجی

اے این پی کواپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہے یا اپوزیشن کے ساتھ ہے،رکن بلوچستان اسمبلی تحریک انصاف

بدھ 23 اکتوبر 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں انشاء اللہ اپنے پانچ سال پورے کریگی اے این پی کواپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ ہے یا اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے بدھ کی رات پریس کلب کے باہربلوچستان فارماسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

مبین خان خلجی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہماری حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اے این پی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہے یا اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت مضبوط ہے اوراپنے پانچ سال پورے کریگی ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں