شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعرات 24 اکتوبر 2019 00:05

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء)بانی و مہتمم جامعہ خیر المدارس حبیب آباد سریاب شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے وہ مفتی حفظ الرحمن عطا الرحمن اورمطیع الرحمن کے والد مولوی عبدالاحد حاجی محمد عیسیٰ اور عبدالقدوس کے ماموں تھے فاتحہ خوانی جامعہ خیر المدارس فیض آباد سریاب روڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حافظ محمد قاسم رخشانی نے تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر ء جمیل عطاء فرمائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں