عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ ملک میں جمہور کی حکمرانی کے لئے کوشاں رہی ہے ، اصغرخان اچکزئی

جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی نے صف اول کا کردار ادا کیا ہے ،شہداء کی وارث جماعت ہونے کے ناطے عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،کارکن 15نومبر کے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں،صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی

منگل 12 نومبر 2019 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی پشتونوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اس تحریک میں ہمارے اکابرین نے قربانیاں دی ان کی قربانیاں اور جدوجہد ہمارے مشعل راہ ہے اقتدار کی بجائے ہمیں اپنی تنظیم اور کارکن کی ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے حکومت میں شامل ہونا حالات کی ضرورت تو ہوسکتی ہے لیکن اقتدار اور مراعات کا حصول ہماری منزل نہیں ہماری منزل اپنے عوام کی خدمت ہے ، پشتونوں کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے شہداء کی وارث جماعت ہونے کے ناطے عوامی نیشنل پارٹی اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،کارکن 15نومبر کے جلسہ عام میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہو ں نے اے این پی کچلاک سرکل کے یونٹ صدورو سیکرٹریز اور کارکنوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے صوبائی سینئر نائب صدر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ، ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ،سردار رشید خان ناصر ، عبدالشکور کاکڑ،حاجی شان عالم کاکڑ ، ملک رمضان مہترزئی ، اخلاق بازئی اور عبدالباقی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ ملک میں جمہور کی حکمرانی کے لئے کوشاں رہی ہے جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی جدوجہد میں پارٹی نے صف اول کا کردار ادا کیا اور ہر فورم پر پشتونوں کا مقدمہ بہترین انداز سے لڑتے ہوئے اپنے عوام کی بھرپورنمائندگی کی ہمارے اکابرین نے اس راستے میں انتہائی مشکل حالات کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا ، جان ومال کی قربانی دی لیکن اپنے مقصدسے پیچھے نہیں ہٹے ہم اپنے اکابرین اور اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پشتونوں کے حقوق کے حصول کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہداء کی وارث قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے ہم اپنے شہداء کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کرسکتے بلکہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یاد ہمیشہ مناتے رہیںگے تاکہ نئی نسل کو اپنے شہداء کی جدوجہد اور قربانیوں سے آگاہ کیا جاتا رہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سلیکٹڈ حکمرانوں کی حکمرانی ہے جن کے ہوتے ہوئے ملک میں اکائیوں کے حقوق کا حصول ، حقیقی فیڈریشن کے قیام اور جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کوجانا ہوگا وہ جتنی تاخیر کریں گے عوا م کے مسا ئل اتنے ہی گھمبیر ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ 13نومبر کو شہید وطن خان حاجی جیلانی خان اچکزئی کی9ویں برسی منائی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں15نومبر کو ہائی سکول چمن گرا?نڈ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس سے پارٹی کے خیبرپشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے انہوںنے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے قومی سیاسی جماعت ہونے کے ناطے پشتونوں کے اعتماد اور مینڈیٹ کو اہمیت دی ہے حکومت میں شامل ہونا حالات کی ضرورت تو ہوسکتی ہے لیکن اقتدار اور مراعات کا حصول ہماری منزل نہیں ہماری منزل اپنے عوام کی خدمت ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

اس موقع پر انہوںنے پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں کو جلسہ عام میں بھرپورشرکت کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایک فعال و منظم سیاسی تنظیم کے بغیر سیاسی جدوجہد بے معنی ہوجاتی ہے کارکن تنظیمی ڈسپلن کی پاسداری کو یقینی بنائیں پندر ہ نومبر کا جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل ہے جلسہ عام میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کو ان کی سیاسی قومی وطنی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی جدوجہد و قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی تمام ذمہ داران و کارکن اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں