اسٹینوگرافر اور دیگر کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کیلئے کوشش کرینگے،قادر علی نائل

سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں‘ایم پی اے کی وفد سے گفتگو

منگل 12 نومبر 2019 00:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ایچ ڈی پی کے رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے کہا ہے کہ اسٹینو گرافر کی اپ گریڈیشن کے مسئلے سے اعلی حکومتی حکام کو آگاہ کرونگا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان اسٹینو گرافرزایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد نے انہیں بتایا کہ اسٹینو گرافر طویل عرصے سے اپ گریڈیشن سے محروم ہیں دوسری جانب چند اداروں میں اسٹینو گرافر گریڈ16اور اکثر صوبائی محکموں میں 14گریڈ میں فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کیلئے ترقی کے مواقع انتہائی محدود ہیں۔

وفد نے مزید بتایا کہ سابق صوبائی حکومت نے اسٹینو گرافر ز سمیت متعدد ٹیکنیکل کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی جو تاخیر کا شکار ہے۔ چند برسوں کے دوران مختلف کیٹگریز کی تین مرتبہ اپ گریڈیشن کی گئی لیکن اسٹینو گرافرز کی صرف ایک مرتبہ اپ گریڈیشن ہو سکی۔

(جاری ہے)

اس سال جون میں حکومت نے اسٹینو گرافر کی اپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو تا حال قائم نہیں ہو سکی ہے۔ جس پر قادر علی نائل نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جن کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا گریڈز اور سہولیات میں تفریق کا خاتمہ ضروری ہے ان کی پوری کوشش ہو گی کہ اسٹینو گرافر کی جلد از جلد اپ گریڈیشن ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں