کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں کل بجلی بندرہے گی ،کیسکو

منگل 12 نومبر 2019 00:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے سلسلے میں 12نومبرکو مری آبادگرڈاسٹیشن کے سید آباد فیڈر 12بجے دن سے 3بجے سہ پہر تک جبکہ نوشکی گرڈسے صبح11بجے تا سہ پہر3بجے بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں 132KVمند۔

(جاری ہے)

تمپ ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث تمپ، مند، تربت، ہوشاب، پنجگور، پسنی، اورماڑہ، گوادرانڈسٹریل، گوادرگرڈاسٹیشنز سے صبح8بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی ۔

اسی طرح 13نومبرکو مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس اورانڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈرزایک بجے دن سے چاربجے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔تاہم کیسکونے زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں