سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںپولیس ،ایف سی اور لیویز الرٹ ہیںدہشت گردی کے خطرات موجود ہیں ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

منگل 12 نومبر 2019 00:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔پولیس ایف سی اور لیویز الرٹ ہیں۔دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں ہمسایہ ملک کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے لئے انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عید میلاد النبی کے موقع پر کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح امن و امان ہے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ عید میلاد النبی کے دوران قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیے گئے ہیں مسجدوں کی حفاظت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کا خاتمہ کرکے ہم ملک و قوم کو دیرپا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ جلوسوں کے آغاز سے قبل ہی سرچینگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔انہوں نے علماء کرام اور عوام سے اپیل کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہم بروقت تیار رہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں