صوبائی وزیر حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی باپ پارٹی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید

بدھ 13 نومبر 2019 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وصوبائی وزیرصنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی باپ پارٹی سے مستعفی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا بعض عناصر اپنے آقائوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے خبریں چلا کر موصوف وزیر اور پارٹی کے اعلیٰ قیادت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی سے کسی بھی صورت مستعفی نہیں ہونگے صوبائی وزیر صنعت وتجارت کے ترجمان نے صحافیوں کو بتا یا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبروں کو چلا کر اپنے نیوز گروپ کو مضبوط بنانے کیلئے اس طرح اقدامات کرتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ نیوزگروپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل باپ پارٹی میں ہے اور رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں