بابر یوسفزئی کا شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار

بدھ 13 نومبر 2019 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر یوسفزئی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مثالی امن و امان کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے پاکستان کے کونے کونے میں امن اور یکجہتی کی فضا جو آج قائم ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی گزشتہ روز شہید ہونے والے شہدا نے شہادت جیسا عظیم رتبہ حاصل کرکے وطن سے وفاداری کی ایک اور مثال قائم کی ہے انشا اللہ تمام شہدا کو تاریخ سنہری لفظوں میں یاد رکھے گی وطن عظیم کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے رہنے والے لوگ وطن پرست اور پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیںپوری قوم دہشتگردوں کے خلاف متحد اور پر عزم ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سیکورٹی اداروں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے مادر وطن کی جو حفاظت کی ہے وہ قابل فخر ہے سیکورٹی اداروں کے افسروں اور جوانوں ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل ملک کے خاطر قربان کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انشا اللہ ملک دم دشمن عناصر کے تمام مکروہ عزائم ناکام بنائیں گے بلوچستان میں بیرونی ممالک سے ہونے والی مداخلت کو کچلنے کا کریڈٹ سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے بلوچستان کی ترقی اور امن ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے کی ترقی و بہتری کے لئے تعاون جاری رکھیں گی ہماری ترجیحات بلوچستان کو پر امن اور دیگر صوبوں کے برابر لانا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے داعی ہیںاور امن چاہتے ہیں لیکن بھارت سمیت کوئی بھی ملک ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہیں سمجھے ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان کے نوجوان اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیریوں کے اوپر جو ظلم کئے جارہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی انشا اللہ افواج پاکستان کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں