جماعت اسلامی قوم کولٹیروں ،مہنگائی ،بے روزگاری ،امریکی غلامی سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، بشیر احمدماندائی

جمعرات 14 نومبر 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر بشیر احمدماندائی نے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کولٹیروں ،مہنگائی ،بے روزگاری ،امریکی غلامی سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہم کسی سیاسی لٹیرے کے حق میں نہیں چوری جس نے بھی کی ہو انہیں سزاملنی چاہیے اور جب تک تمام چوروں کا بلاتفریق احتساب نہیں ہواس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

کسی ایک خاندان یا ایک پارٹی کے خلاف احتساب کے نام پر اقدامات سے مسائل میں اضافہ ہوگا ۔جماعت اسلامی قومی وصوبائی لٹیروں کو بے نقاب کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر آباد میں مختلف سیاسی سماجی رہنمائوں سے ملاقات کے دورا ن گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہر طبقہ احتجاج پر عوام پریشان غریب مہنگائی کے مارے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے بدقسمتی سے ڈیڑھ سال میں عوام کی مفاد میں کوئی فیصلہ واقدام نہیں کیا اپوزیشن سے محاذآرائی ،قرضوں کا حصول ، مہنگائی کے سواکوئی کارنامہ نہیں ۔جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کا نام ہے قوم جماعت اسلامی سے امید لگائے بیٹھی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی قومی مفاد میں اسلامی نظام کے نفاذ ،لٹیروں سے قومی دولت برآمد کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

میڈیا اور تمام مغربی استعماری قوتیں ،سیکولر ،لادین اور لبرل جماعتیں ملک کی پاکستان کے اسلامی تشخص ختم کرنے کے درپے ہیں ہم ان سیکولر بے دین قوتوں کا عوامی قوت وتائید سے مقابلہ کریں گے عدل وانصاف کے قیام کیلئے اسلامی نظام کا قیام اور دیانت دارلوگوں کی حکومت ضروری ہے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل سے نجات مل سکیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں