اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی کا سبزی منڈی کا دورہ‘ ٹماٹر ودیگر سبزیوں کے نرخ معلوم کیے

جمعہ 15 نومبر 2019 00:02

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژ ن جاوید اختر محمود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی غلام حسین بھنگر نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کرکے ٹماٹر ودیگر سبزیوں کے نرخ معلوم کیے‘ شہر بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے کے لیے بہتر کوالٹی کے ٹماٹر کا سرکاری نرخ ڈیڑھ سو روپے جبکہ دوسرے نمبر پر120 روپے میں ٹماٹر فروخت کیے جائیں گے تمام دکاندار اور ریڑھی بان سرکاری نرخ ناموں پر باضابطہ طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر مہنگائی برپا کرنے والے کاروباری افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی بے جا مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان بھی نیک نیتی سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے جتنا ہوسکے ہم سب ملکر خلق خدا کی خدمت کریں اور مناسب منافع کی بدولت عوام کو اشیاء خوردونوش فراہم کریں ہم سب کو اس معاشرے کی اصلاح کرنی ہے انہوں نے کہا کہ عوام بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں اور منافع خوروں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں