معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ کرنا ، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا‘ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، سپرنٹینڈنٹ آف پولیس سید عظمت شاہ

جمعہ 15 نومبر 2019 00:02

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) سپرنٹینڈنٹ آف پولیس سید عظمت شاہ نے کہا ہے کہ معاشرہ سے منشیات کا خاتمہ کرنا اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا‘ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے بلکہ عوامی تعاون کے بغیر اس پر قابو پانا ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انچار ج سی آئی اے پولیس پیر عصمت اللہ اور انکی چھاپہ مار ٹیم کی جانب سے سرانان کے قریب کلی سنگر کے مقام پر الٹو کار سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کے حوالے ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ سزوکی الٹو گاڑی نمبر AB-8428برنگ سلور جو ہمسایہ ضلع سے پشین کی طرف آرہی ہے جس پر انہوں نے سی آئی اے انچارج پیر عصمت اللہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے سرانان کے قریب کلی سنگر کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے الٹو گاڑی کی خفیہ خانوں سے ساٹھ کلو گرام پختہ چرس برآمد کرکے ملزم محمد قاسم ولد داد محمد قوم شمشوزئی کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی خاطر پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے متعدد کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان پولیس اور ڈی آئی جی کی خصوصی ہدایات جرائم پیشہ عناصر اور منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے پولیس اور سی آئی اے کی گشتوں میں اضافہ کرکے اے ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی جانب سے چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ کے قیام امن میں پولیس کا کردار مثالی ہے ڈسٹرکٹ پشین امن وامان کے حوالے سرفہرست ہے اور عوام بھی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔

ایس پی سید عظمت شاہ نے کارروائی میں حصہ لینے والے انچارج سمیت دیگر اہلکاروں کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں