بغیر رجسٹریشن کے بیج کا کارو بار کرنا غیر قانونی ہے ، مہردل ابڑو

جمعہ 15 نومبر 2019 00:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ زراعت توسیعی کے ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیعی سیڈ بلوچستان کوئٹہ مہردل ابڑو نے کہاہے کہ بلوچستان میںبیچ (زرعی تخم) کے کا روبارسے منسلک تمام افراداور ڈیلر حضرات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بیج کے کاروبار کو سیڈ ایکٹ 1976کے قانون کے تحت دفتر ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیعی بلوچستان کوئٹہ سے رجسٹر کروانا لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

بغیر رجسٹریشن کے بیج کا کارو بار کرنا غیر قانونی ہے ۔رجسٹریشن کیلئے دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی سیڈ بلوچستان کوئٹہ میںدفتری اوقات میں رابطہ کریں۔مزید بیج ڈیلرز سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ زمیندار وںکو معیاری بیج فروخت کریں تاکہ زمینداروں کو نقصان نہ ہو اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوسکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں