حکومت بلوچستان کی پسماندگی ،عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،میراسماعیل لہڑی

صوبائی حکومت کاایک سال میں تقریباً 1 ہزار گرین ٹریکٹر کی فراہمی کا اقدام خوش آئند ہے ،،مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بلوچستان عوامی پارٹی

اتوار 17 نومبر 2019 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل حاجی میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ میر جام کمال کی قیادت میں عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے صوبے کے غریب کسانوں کو 82 کروڑ روپے کی سبسڈی کے ذریعے ایک سال میں تقریباً 1 ہزار گرین ٹریکٹر کی فراہمی کا اقدام سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خوش آئند ہے حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وڑن کے مطابق حکومت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بسنے والے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ تعلیم صحت پینے کا صاف پانی سڑکوں کی تعمیر زراعت سمیت دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے غریب کسانوں کی مشکلات اور زراعت کی زبوں حالی کو مد نظر رکھتے ہوئے گرین ٹریکٹر اسکیم شروع کرنے شروع کرنے کی منظور دیدی ہے اس کیلئے کسانوں کو سبسڈائزڈ قیمت پر گرین ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے اس کیلئے حکومت نے 82 کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کردی ہے اس سے غریب کسانوں اور لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو اپنا روزگار کمانے میں مدد ملے گی حکومت نے پہلی بار بلوچستان کی تاریخ میں لائیو سٹاک کے شعبے کیلئے ایکسپو منعقد کیا ہے جس کا افتتاح آج صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کریں گے ایکسپو میں چائنہ ، ایران سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی شرکت کریں گے ایکسپو میں حصہ لینے کیلئے ملک کی بڑی بڑی نامور کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دورکرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تمام شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو قابل استعمال لاکر ملک کی ترقی کو یقینی بنایا جائے اور بلوچستان ترقی کی منازل طے کرتا ہوا پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر پہنچ جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں