۔ حلقہ این ای259 پر ری پولنگ،نوابزادہ شاہ زین بگٹی 24پولنگ اسٹیشن سے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 19133ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 17 نومبر 2019 23:10

ث*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این ای259جوکہ ڈیرہ بگٹی،کوہلو،بارکھان،سبی اورلہڑی پرمشتمل ہے اِس حلقے کے صرف 29پولنگ اسٹیشنوں پرعدالتی حکم کے مطابق ری پولنگ کیاگیاہے اِن میں سے ڈیرہ بگٹی کی8، سوئی کے 12، پیرکوہ کے 3 اور 6پولنگ اسٹیشن Bایریاسے ہیں جس پر ووٹنگ کاعمل آج صبع مقررہ وقت8بجے شروع ہوا جو کہ بلا تاخیر شام 5بجے تک جاری رہا ہے ڈیرہ بگٹی کے اِن 29پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 47269 ہے جس میں خواتین ووٹرز27899 اور مرد ووٹرز19370 ہیں ٹرن اووٹ بہتررہا لوگوں نے جوش وخروش سے ووٹ کاسٹ کیئے تین اہم امیدواروں کے درمیان مقابلہ رہاہے جس میں جمہوری وطن پارٹی کے امیدوار نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 24پولنگ اسٹیشن سے غیرہتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق 19133ووٹ لیکرجیت لیاہے واضع رہے کہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو طارق محمودکھیتران نے دھاندلی کا الزام دیکرعدالت میں چیلنج کیاتھا نواب شاہ زین بگٹی کے مقابلے میں آزاد امیدوار طارق محمود کھیتران کو 24 پولنگ اسٹیشن سے 134 ووٹ ملے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے مقابلے میں دوسرے نمبرپر آزادامیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی آئے جس کو صرف 2500ووٹ 24 پولنگ اسٹیشن سے ملے ہیں پولنگ کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے،پولیس لیویز اور ایف سی کوتعینات کیاگیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں