ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںڈی پیک کااجلاس

صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ،پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی جائے گی ،قادر بخش پرکانی

جمعرات 21 نومبر 2019 18:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںڈی پیک کااجلاس منعقد ہو ا،اجلاس میں ڈی ایچ او زیارت داود خان نے بریفنگ دی،زیارت میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبرسے شروع ہوگاکر 20دسمبرکو اختتام پذیر ہوگااجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز سرور اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر زیارت قادر بخش پرکانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ،پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی جائے گی ،ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2019پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا،اور ہماری پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں بارآور ثابت ہوگی ،پولیو کے خاتمے کے لئے علماء ،سول سوسائٹی ،میڈیا اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا،پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے کا قیام وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے،پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کی قومی او راخلاقی ذمہ داری ہے ،پولیومہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ناقابل برداشت ہے ،غفلت کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کریں گے اور انسداد پولیو مہم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ،پولیوسے نہ صرف ہمارے بچے معذور ہورہے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی کا بھی سبب بن رہا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں