صحت مند رہنے کے لئے طالبات کوکھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینی چاہیے ،عثمان علی خان

تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بے حد ضروری ہیں،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

جمعرات 21 نومبر 2019 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن عثمان علی خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بے حد ضروری ہے صحت مند رہنے کے لئے طالبات کوکھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینی چاہیے۔ کھیل جہاں پر صحت مندانہ ماحول کو پروان چڑھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں وہی ایک صحت مند ذہن کی تشکیل میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں ترقی یافتہ معاشرے کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقادضروری ہے لہذا طلباء کے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا جو طالبات غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتی ان کی زہین کندن بن جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کوئٹہ ڈویژن میںگورنمنٹ گرلز انٹر کالجز کی کوچ صاحبان میں سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے مختلف کھیلوں کا سامان حوالے کرنے کے مقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثناء ماہ جبین اور گورنمنٹ گرلز کالجز کی پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہاکہ کے طالبات کے درمیان مقابلے کے انعقاد سے بچیوں کی ذہنی تربیت اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔جب تک طالبات اپنی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر نہیں کرتی ان میں چھپے ٹیلنٹ سے استفادہ حاصل نہیں کی جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ کرکے تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گرلز کالجوںمیں سپورٹس فیسٹیول کا مقصد تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اورطالبات کی صلاحیتوں کو سامنے لاناہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں