بلوچستان کے طبی شعبے میں بیسک سائنسز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے،رکن قومی اسمبلی

صوبے کی پڑھی لکھی خواتین کو آگے آنے اور کام کرنے کے مواقع دینا ہونگے ،پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ

جمعرات 21 نومبر 2019 18:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سی سی کی ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طبی شعبے میں بیسک سائنسز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے صوبے کی پڑھی لکھی خواتین کو آگے آنے اور کام کرنے کے مواقع دینا ہونگے یہ کام صدقہ جاریہ جیسا ہے جس کا فائدہ پورے بلوچستان کو ملے گا ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ ڈیلیوری سسٹم کا بجٹ انتہائی کم ہے جسے بڑھانا چاہئے خواتین کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے فقط لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی کافی نہیں بلکہ اس کیلئے ہر ضلع میں جدید لیبارٹریز ہر شعبے کی ماہرڈاکٹروں اوردیگر سٹاف کی کمی بھی پوری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کئے بغیرمعاشرے کی ترقی کا ہدف ناممکن ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں