27نومبرعوام نکل کرگورنر ہاس کے سامنے احتجاج میں شرکت کرے،جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ

لله* جی ایم گیس کے بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں کراچی سے بلوچستان کے مسائل کوریموٹ سے چلارہے ہیں

جمعہ 22 نومبر 2019 21:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیرقاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ نائب امیر مولانانیازمحمد ضلعی کنونیئر مولانامحمد ابراہیم ڈپٹی کنونیئرمولوی رحمت اللہ حقانی ضلعی صدرمحمدشفیع ابدال ودیگرنے کہا کہ 27نومبرعوام نکل کرگورنر ہاس کے سامنے احتجاج میں شرکت کرے جی ایم گیس کے بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں کراچی سے بلوچستان کے مسائل کوریموٹ سے چلارہے ہیں اور عوامی مسائل کی حل کے بجائے دھمکیوں پراتررہی ہے گیس دفتر رشوت کے مرکز بن چکا ہے مختلف اسکیمات سے لاکھوں روپے اورعوام سے پچاس ہزار روپے رشوت لیکرکنکشن دودن میں دیا گیا ہے رشوت نہیں دیتے ہیں تو پھر کنکشن سال میں بھی نہیں دئیے جاتے ہیں اور مخصوص ٹھیکیدار کے ذریعے وصول کررہے ہیں میٹرلیبارٹری کے بغیر 30ہزار سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ گیس حکام اور واپڈاحکام کی جھوٹی طفل تسلیوں سے قوم تھک کرہارچکے گیس انتظامیہ اور واپڈا نے صوبے پر اپنا قانون بنا کر مسلط کررہے ہیں بعض علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی ،بعض علاقوں میں تو سارا دن سوئی گیس بالکل غائب رہتی ہے اور خواتین خانہ کو تہجد کے وقت بیدار ہوکر دو وقت کے کھانا پکانا پڑ تا ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کوجان بوجھ کرگیس اوربجلی سے محروم کررکھاگیا ہے تیز رفتارگیس اور بجلی نصب کے ڈیجیٹل میٹر اور ٹیکسز سے عوام کی چمڑا اتاررہے ہیں غریب عوام کے ساتھ ہونیوالی واپڈااورگیس انتظامی کی ظلم اور ناانصافی منتخب نمائندگان میں سے کسی کویہ ظلم نظر نہیں آتی ہے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں جبکہ رہی سہی کسر بجلی کے وولٹیج کی کمی سیعوام کوشدیدنقصانات کاسامناکرناپڑتاہے کئی کئی گھنٹہ بجلی غائب ہونے کی بارہا متعلقہ حکام کوشکایت کی لیکن محض طفل تسلیاں کی سواکچھ نہیں انہوں نے کہا کہ گیس بلوچستان سے نکلنے کی باوجود صوبے کے عوام محروم کا حق تھالیکن دوسرے صوبوِں میں بلوچستان کی گیس سے فیکٹریاں چلتی ہے دیگر صوبوں کی وسائل سے مستفید ہونے کی بجائے آج ہمیں اپنے وسائل سے بھی محروم کردیے ہیں کم از کم تین ماہ اکثرعوام گیس کی فراہمی سے محروم رہتا ہے گیس پریشر کی کمی اوور بلنگ اور مسترد شدہ میٹرزاور دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ناجائز طور پر لاکھوں روپے عوام سے وصول کیاجارہاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں