ةجمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 22 نومبر 2019 22:10

`کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی صوبائی ڈپٹی کنوئینر عبیداللہ حقانی نے نارویمیں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری مسلم امہ قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف سراپا احتجاج ہے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کا یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو عالم کفر کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اقوام عالم کو اس ناپاک جسارت کا سخت نوٹس لینا چاہیے، امت مسلمہ قرآن مجید کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری ایک گہری سازش کے تحت اسلام، شعائر اسلام، قرآن مجید کی بے حرمتی کر کے مسلمانوں کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں تا کہ ان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا سکیں حالانکہ وہ خود دہشت گردی کے ذریعے دنیا بھر کا امن و امان تباہ کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دین اسلام کے تیزی سے پھیلتے عمل سے یہود و نصاری خائف ہیں اسی لیے وہ اسلام کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کیخلاف پوری امت مسلمہ کو میدان عمل میں نکلنا ہو گا مغربی دنیا اپنے اشتعال انگیز طرز عمل کو آزادء اظہار کا نام دیتی ہے مگر اس پر ردعمل کو برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ان سازشوں کوبے نقاب کرنے کیلئے مسلم دنیا کے تمام حلقوں کوسر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیاکے حکمرانوں عالمی اداروں دنیاکومذہبی رواداری کیدرس دینے والے عالمی شیطانوں نے مذہبی آزادی کوپاں تلے رونداانہوں نے کہانوجوان کو جس نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون پر آگے بڑھ کر حملہ کیاکیجرات غیرت ایمانی کوسلام کرتے ہوئے قرآن کے بے حرمتی کرنے والے ملعون کو جلد ازجلد سزادیا جائے اورمسلم نوجوان کوفوری طور پررہاکیاجائے جو پہلے مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلتے ہیں پھر جب ری ایکشن ہوتا ہے تو دہشت گردی کا الزام لگا دیا جاتا ہی.اور اس نوجوان کے رہائی امت مسلمہ آواز اٹھائے انہوں نے عرب وعجم کے حکمرانوں سے اس مسلم نوجوان کے رہائی کیلئے بہ یک آوازہوکران کے فوری باعزت رہائی تمام عالم اسلام و ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کامتفقہ آوازہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں