مسلم لیگ(ن) کو مشکل وقت میں چھوڑنے والوں کیلئے واپسی کادروازہ بند ہے،جمال شاہ کاکڑ

جنہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی سے غداری کی ہے ان پر واپسی کے دروازے بند ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر یہاں کے قبائلی اور سیاسی روایات کو پامال کیا ہے، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) بلوچستان

بدھ 4 دسمبر 2019 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو مشکل وقت میں چھوڑنے والوں کیلئے واپسی کادروازہ بند ہے جنہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی سے غداری کی ہے ان پر واپسی کے دروازے بند ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر یہاں کے قبائلی اور سیاسی روایات کو پامال کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوفعال بنانے میںاپنا کردارادا کرینگے اب ملک بھر میں پارٹی کو از سر نوتشکیل دیاجائے گا بلوچستان میں سردیوں کے بعد سرد علاقوں میں کنونشن رکھیں گے جبکہ گرم علاقوں میں جلد جلسے اورکنونشن کا انعقاد کرینگے ہم نے ہمیشہ پارٹی کو فعال کرنے میں اپناکردارادا کیا ہے پارٹی چھوڑنے والوں کو کسی بھی صورت واپس نہیںآنے دینگے کیونکہ جنہوں نے پارٹی قیادت اور پارٹی سے غداری کی ہے ان پر واپسی کے دروازے بند ہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے خاطر یہاں کے قبائلی اور سیاسی روایات کو پامال کیا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہر دور میں ملک کی ترقی بقاء اورخوشحالی کیلئے کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی تنازعات کی خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مفادات رکھنے والوں کو آئندہ کسی بھی صورت آنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک کوایٹمی قوت بنا یا ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے جدوجہد کی تمام ترحالات کے باوجود مسلم لیگ(ن)کو اس لئے نشانہ بنا یا گیا کہ نواز اور شہباز شریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا موجودہ سلیکٹڈ نمائندے عوام کی حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتے مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں