ٰسابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں خالی پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہوسکی،جمہوری وطن پارٹی

بدھ 4 دسمبر 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نور اللہ وطن دوست نے بے روزگار نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں خالی پوسٹوں پر تعیناتی نہ ہوسکی اب موجودہ حکومت نے بھرتی کی ایک جامعہ پالیسی مرتب کی ہے میرٹ پر صوبائی محکموں میں بھرتی کے عمل کوتیز کرنے کی ضرورت ہے وفاقی محکموں میں بلوچستان کا چھ فیصد کوٹہ بہت ہی کم ہے اس کیلئے بلوچستان سے تمام منتخب قومی اسمبلی اور سینیٹرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچستان کے بے روزگاروں کیلئے آواز اٹھائیں اور ہمارا کوٹہ بڑھائیں بلوچستان کے ساتھ ہر دور میں مرکز کے سوتیلی ماں کاسلوک کیا ہے اور جو ہماری چھ فیصد کوتتہ ہے اس پر دوسرے صوبوں کے نوجوانوں کو بھرتی کر کے ہماری حق تلفی کی ہے بلوچستان کیلئے شہید الحق نواب اکبر خان بگٹی نے بھر پور آوازاٹھا پا یا اسی پا داش میں اس کو شہید کر دیاگیا اگر مرکز گیس کی رائلٹی بلوچستان کے دے دیں تو ہم ایک ترقیاتی صوبہ کے مالک ہونگے باقی صوبوں کی نسبت ہمارے نوجوانوں کیلئے بہت ہی کم مواقع سے جارہے ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں