بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار نال زون کا سینئر باڈی اجلاس

اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے

بدھ 4 دسمبر 2019 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار نال زون کا سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاتم بلوچ، جبکہ مہمان خاص مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کریم بلوچ، اعزازی مہمان مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اختر بلوچ تحصیلی سیکریٹریٹ نال میں منعقد ہوا جس میں بی ایس او پجار نال زون کے تمام سینئر اراکین، منظور بلوچ، پرنس عمران بلوچ، ذاکر بلوچ، عبدالوحید بلوچ، عبدالرحمن آزاد بلوچ، ودیگر نے شرکت کیا اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہے ۔

اجلاس مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر کریم بلوچ خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پچار تعلیمی و سیاسی حوالے سے تاریخ میں ہر ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

۔بلوچ نوجوانوں کو جدید انقلابی و سائنسی نظریات سے متاثر کرکے روایتی قبائلی راہنماں کے برعکس نئی کیڈر سازی کر کے بلوچستان کو قیادت فراہم کیا ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے معاشرے میں طبقاتی نظام اور طبقاتی تعلیمی نظام ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کیا ہے اختر بلوچ اور حاتم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ وقت میں بلوچ نوجوانوں پر قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے علمی و سیاسی حوالے سے ایک اہم کردار ادا کرے اور آخر میں زونل جنرل باڈی کے تیاریوں کے حوالے سے ۷ رکنی زونل رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ تمام یونٹوں کو فعال کرے گی اور جنرل باڈی اجلاس دسمبر کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں