جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کا اندراج اور ووٹ ڈالنا ایک فریضہ ہے ،فیاض حسین مراد

آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے غلطیو ں سے پاک انتخابی فہرستوں کا ہونا بنیادی ضرورت ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کا اندراج اور ووٹ ڈالنا ایک فریضہ ہے ،آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے غلطیو ں سے پاک انتخابی فہرستوں کا ہونا بنیادی ضرورت ہے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو ووٹرز ڈے کے حوالے سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

فیاض حسین مراد نے کہا کہ آج قومی ووٹرز ڈے منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس میں ووٹ کی اہمیت کا شعور بیدار کیا جائے اورانکو باور کرایا جائے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ووٹ کا اندراج اور ووٹ ڈالنا ایک قومی فریضہ ہے ایسے تمام افراد اپنے ووٹ کے اندراج کویقینی بنائیں جو شناختی کارڈ کے حامل ہیں مگرانکے نام انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ نہیں ہیں خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ اپنے وٹ کیرجسٹریشن کو یقینی بنائیں بلاشبہ آزادانہ ،منصفانہ اورشفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستوں کا موجودہونا بنیادی ضروری ہے جس کے لئے لازم ہے کہ تمام اہل ووٹرز انتخابی فہرستوں میں درج ہوں اور ان فہرستوں پرووٹرز اورامیدواران دونوںمطمئن ہوںلہذا اس اہمیت کو مد نظررکھتے ہوئے الیکشن کمیشن عموماً اور وقتاً فوقتاً خصوصی اقدامات کرتا رہتا ہے تاکہ تمام اہل ووٹروں کااندراج انتخابی فہرستوں میں کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کی مناسبت سے ووٹرز کی توجہ انتخابات ایکٹ2017کی دفعہ 27کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کے تحت اب ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ میں دیئے گئے مستقلی یا عارضی پتہ پر ہی ممکن ہے لہذا تمام ووٹرز 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبرایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے کوائف چیک کرلیں اور مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ تیسرے پتہ پر ووٹ درج ہونے کی صورت میں متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر آفس سے رابطہ کریں اور اپنا ووٹ مستقل یا عارضی پتہ پر منتقل کروائیں اس مقصد کے لئے 4دسمبرسے انتخابی فہرستیں پورے ملک میں ضلعی سطح پر مختلف ڈسپلے سینٹرز میں آویزاں کردی گئی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان بایزید نے ووٹ کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا یہ قدم قابل تحسین ہے کہ ہر سال قومی ووٹرز ڈے کے طور پربڑے اہتمام سے منایا جاتا ہے اوراس قسم کی تقریبات سے عوام اوربالخصوص ووٹرزکو یہ پیغام جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت پاکستان کس حد تک ملک میں جمہوریت اور جمہوری عمل کو مضبوط کرنے کے لئے مخلص ہے اس قومی دن کی مناسبت سے ایسے افراد جن کے نام بحیثیت ووٹر اب تک درج نہیں ہوئے ان کو اپنے ووٹ درج کروانے کا شعور ملتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نئے انتخابی قانون کے مطابق اب ووٹ کا اندراج قومی شناختی کارڈ میں دیئے گئے مستقل یا عارضی پتہ پر ہی ممکن ہے لہذا عوام اسے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے کوائف چیک کرلیں اور تیسریپتہ پر درج ہونے کی صورت میں اپنا ووٹ اپنے مستقل یا عارضی پتہ پر منتلق کروائیں ۔تقریب سے عورت فاؤنڈیشن کے ریذیڈنشل ڈائریکٹر علاؤ الدین خلجی نے بھی خطاب کیا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں