پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے عملے نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان کسٹمز کوئٹہ کے عملے نے کوئٹہ میں کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ اور غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلیکٹر کسٹمز افتخار احمد کی ہدایت پر ایڈ یشنل کلیکٹر جمیل بلوچ اور ایڈ یشنل کلیکٹر یاسر کلواڑ ڈپٹی کلیکٹر چودھری افضل لیلہ اسسٹنٹ کلیکٹر سلیم طاہر اور انسپکٹرز شہزاد اختر اسلم سولنگی عارف د وتانی اور اسحاق جارج پرمشتمل ٹیم نے فرنٹیر کور اور پویس کے ہمراہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع گودام پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ سو میٹرک ٹن چھالیہ اور15ٹن غیر ملکی کپڑا قبضے میں لے لیا جس کی مالیت تقریباً17کروڑ روپے بتائی جاتی ہے یہ سامان 11 ٹرکوں پر مشتمل تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں