بی اے پی نے پارٹی میںانتشار پیدا کرنے پر عامر کرد کی پارٹی رکنیت ختم کردی

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان اور سیکرٹری جنرل منظوراحمد کاکڑ نے باہمی مشاورت کے بعد پارٹی آئین و دستور کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اورمسلسل پارٹی معاملات اورپارٹی قائدین کے خلاف سوشل میڈیا پرنازیباالفاظ کے استعمال کرنے اور پارٹی میں انتشار پھیلانے پرعامر کرد کی پارٹی رکنیت ختم کردی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے بعد عامر کرد کا بلوچستان عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا جو بھی ان سے بابت بلوچستان عوامی پارٹی تعلق رکھے گا اسکے خلاف پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر پارٹی آئین و منشور و دستور کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں