آصف علی زرداری کے ساتھ انصاف کیا جائے ،میر علی مدد جتک

پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے، موجودہ حکمران کچھ دن کے مہمان ہیں اب مزید ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، پارٹی وفود سے بات چیت

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ انصاف کیا جائے اگر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پرعائد ہوگی پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا موجودہ حکمران کچھ دن کے مہمان ہیں اب مزید ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر علی مدد جتک نے کہا کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹوزرداری سے ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی اور ا نہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر انہتائی تشویشناک کااظہار کیا اور کہا کہ جب تک ملک کے موجودہ حکمرانوں کے خلاف احتجاج نہیں کیا جائے گا اس وقت تک حالات معمول کے مطابق نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری بالادستی کیلئے کردار ادا کیا ہے اور ہم نے ہمیشہ حق حکمرانی کیلئے جدوجہد کی ہے اس وقت ملک کی جو صورتحال ہے یہ انتہائی گھمبیر صورتحال ہے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکمران عوام کی حقوق کیلئے کچھ نہیں کرسکتے صرف عوام کا وقت ضائع کیا جارہا ہے اگر ملک میں صاف وشفاف انتخابات ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی موجودہ حکمران جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اس وقت شدید علیل ہے ان کی صحت یابی کیلئے پارٹی کارکن دعاکریں موجودہ حکمرانوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے ہم سمجھتے ہیں جب تک ملک کے موجودہ حکمران کارروئیاں ٹھیک نہیں ہوتا اس وقت حالات بہترنہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ ر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پرعائد ہوگی پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں