چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین ہلال احمر کی تقرری روکنے کا حکم دیدیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) چیف جسٹس بلوچستان جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شبیر احمد بائیان کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبداللہ بلوچ نے چیئرمین ہلال احمر کی تقرری کو روکنے کا حکم دیتے ہو ئے سابق چیئرمین سید شبیر بھائیان کی آئینی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ محمدعلی کنرانی پیش ہوئے چیف جسٹس بلوچستان کی جانب سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیس کی سماعت اب دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں