ہرنائی ،ٹریفک حادثہ ،تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

پیر 9 دسمبر 2019 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) ضلع ہرنائی میں ٹریفک حادثہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے چار افراد جاں بحق چھ زخمی ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق پیر کو ہرنائی کے علاقے زرغون غر میں شاہرگ سے ہنہ اوڑک جانے والی تبلیغی جماعت کے افرادکو لیکر جانے والا ٹریکٹر کھائی میں گرنے سے چار افراد حسن خان،تاج علی ، سیدال خان ، مانیل خان جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے خیبر پختونخواء روانہ کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں