ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا،حکومت کا خاتمہ ناگزیر ہے ،مولانا عبدالغفورحیدری

سلیکٹڈ حکومت سے اتحادی بھی ناراض ہیں جمعیت علماء اسلام موجودہ حکمرانوں سے استعفیٰ لیکر رہیں گے،گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا جتنا جلدی ہوسکے موجودہ حکومت کا خاتمہ کرنا ہوگا سلیکٹڈ حکومت سے اتحادی بھی ناراض ہیں جمعیت علماء اسلام موجودہ حکمرانوں سے استعفیٰ لیکر رہیں گے آئندہ سال انتخابات کا سال ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے اتحادیوں کے ساتھ وفا نہیں کیا تو ملک اور قوم کے ساتھ کیا وفا کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدر نے کہا کہ ملک کی معیشت ہچکولے کھارہی ہے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وزرا سب اچھا ہونے کا رٹ لگا رہے ہیں، قوم کا مہنگائی اور بیروزگاری سے برا حال ہوگیاہے ،بلوچستان میں پٹرولیم سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، سلیکٹڈ حکومت کا جانا ٹھہر گیا ،پورا ملک جمعیت علما اسلام کے بیانیہ پہ متفق نظر آتیا ہے ،حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور گھر چلے جائیں انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت بہت بری صورت حال کا سامنا کررہا ہے حکومت کو ایک ناتجربہ کار لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے جو نہ ملک کیساتھ سنجیدہ ہے اور نہ ہی انہیں عوام کے مسائل سے سروکار ہے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لوگ پریشان ہے مگر سلیکٹیڈ وزیراعظم اور وزرا کے ایک دوسرے سے بے خبر آنت بانت کی بولیاں بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی نالائق حکومت پاکستان پہ کبھی نہیں آئی ملک کو ایک سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صرف بلوچستان میں پٹرولیم سے وابستہ لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے بیانیہ پہ پوری قوم متفق نظر آتی ہے اور اب یہ قوم کی آواز بن چکی ہے کہ اس سلیکٹیڈ کو گھر جانا چاہیی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں