بلوچستان میں زراعت کی ترقی کے مواقع موجود ہیں،انجینئر زمرک خان زچکزئی

منگل 10 دسمبر 2019 17:18

کوئٹہ۔ 10دسمبر (اے پی پی( صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان زچکزئی نے کہاہے کہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی کے مواقع موجود ہیں،حکومت بلوچستان چین کی زراعت کی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ہم مل کر بلوچستان کی زراعت کو بھی جدید اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔سی پیک کے تحت زراعت کی ترقی میں چینی ماہرین کی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ آمد اور پھلوں و سبزیوں کو پراسس کرنے کے لیئے ایک جدید لیبارٹری کے قیام کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر زراعت و امداد باہمی انجینئر زمرک خان تھے۔

وزیر زراعت نے چینی ماہرین کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زرعی تحقیقتی ادارہ کے ماہرین ڈاکٹر شکیل احمد اور ڈاکٹر عصمت اللہ تارن نے بریفنگ دی سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بلوچستان کی ضرورت کے مطابق صوبہ کی ہر ڈویژن کی سطح پر اس طرح کی لیبارٹریاں قائم کی جائیں کیونکہ بلوچستان پھلوں اور سبزیوں کی دولت سے مالامال ہے لیکن ہماری زرعی پیداوار سے زمیندار کو خاطر خواہ منافع نہیں مل رہا اس طرح کی سہولیات سے زراعت بہت منافع بخش کاروبار بن سکتا ہے اس موقع پر رفیع اللہ کاکڑ کوارڈینیٹر سی پیک بھی چینی زرعی ماہرین کے ہمراہ موجود تھے تقریب میں زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ز بھی تقریب میں شریک میں تھے۔آخر میں وزیر زراعت نے چینی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں