صوبائی وزیر آبپاشی سے وزیر مواصلا ت میر عارف جان و دیگر کی ملاقات

صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مو اصلات ،تعلیم کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا

منگل 10 دسمبر 2019 17:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) صوبائی وزیر آبپاشی نوبزادہ طارق مگسی سے صوبائی وزیر مواصلا ت میر عارف جان محمد حسنی ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ،پارلیمانی سیکرٹری بی ڈی اے میر سکندر عمران اورسابق صوبائی وزیر میر طارق کھیتران نے یہاں اُن کے دفتر میںملاقات کی ۔ملاقات کے دوران صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مو اصلات ،تعلیم کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صوبائی وزیر آبپاشی طارق مگسی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم اورمواصلات کے شعبے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں ۔ان شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور بنیادی ڈ ھا نچہ کی فراہمی سے صوبہ میں ترقی وخو شحالی کی جانب گامزن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تعمیرات کے فروغ سے معاشی عمل تیز ہوگا اورنوجوانوں اور ہنر مندوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہاکہ ڈاکٹر زاور اساتذ ہ کو پرکشش پیکج دیگر دور افتادہ علاقوں میں خدمت کی ادائیگی کیلئے راغب کیا جاسکتا ہے ۔ا س سے نہ صرف ڈاکٹرز اور اساتذہ کی دور دراز علاقوں میں حاضری یقینی بنائی جاسکتی ہے بلکہ عوام کو صحت اور تعلیم جس بنیادی سہولیات بھی میسر آسکیں گی ۔اس موقع پر صوبائی وزراء نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ عوام کو بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں