جمعیت علما ء اسلام ایک نظر یہ اور تحریک کانام ، جمعیت اصول پر مبنی سیاست کی قائل ہے،مشترکہ بیان

بدھ 11 دسمبر 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد سکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد ناظم مالیات میر سرفراز احمد شاہوانی سالار حافظ مجیب الرحمن ملا خیل اور ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام ایک نظر یہ اور تحریک کانام ہیں جمعیت اصول پر مبنی سیاست کی قائل ہیں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنوں کی دن رات جہدوجہد کی بدولت آج جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ سطح پر ایک فعال اور ناقابل تسخیر قوت بن چکا ہے جمعیت کے ہر سطح کے ذمہ دار جماعت کے اسلامی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے جمعیت کے فعالیت کے لیے بھرپور انداز میں کردارادا کر ے جمعیت علما اسلام کے کارکن اتحاد وا تفا ق کی رسی کو مضبوطی سے تھام لی آنے والے وقت میں کامیابی جمعیت علمائے اسلام کے مقتدرہوگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نے بھت کم وقت میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام شعبہ جات کو فعال بنادیا دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے پہلا دستوری جنرل کونسل کیاجلاس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لی گئی آ ج بروز جمعرات صبح 9 بجیے جامع مطلع العلوم بروری روڈ میں جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کیامیر مولانا عبدالرحمن رفیق کی صدارت میں منعقد ہونے جا رہا ہے جنرل کونسل کیاجلاس کے بروقت انعقاد سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے فعالیت کے لیے اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوں گے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے جنرل کونسل کیاراکین اجلاس میں اپنے شرکت ہر صورت میں یقینی بنائیں،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں