پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خلاف ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے، پولیو مہم میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کی زیر صدارت شیرانی ٹائون میں انسداد پولیو مہم ،پی ایم ڈی اور پی آر ایم کے اجلاس منعقد ہو ئے ۔ اجلاس میں ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ عصمت اللہ مندوخیل ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الدین شیرانی لاِیو سٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر قطب الدین شیرانی ڈی او ای ایجوکشن پائیو مندوخیل ایکسین بی اینڈ آر محمد ندیم ایم ایم ڈی آفیسر اختر شاہ شیرانی پی ایچ ای ایس ڈی او ضیاء الرحمن حریفال جنگلات آفیسر سلطان لون‘ اے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی محمد انیس مندوخیل‘ ڈبلیو ایچ او نمائندہ، ڈاکٹر خیرمحمد شیرانی‘ ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خلاف ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے‘ پولیو مہم میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘ محکموں کے افسران مہم کی نگرانی صیحح طریقے سے کریں تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس اپنی ڈیوٹیوں میں کوتاہی نہ کریں بصورت دیگر سخت اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جاے گا آرایچ سی مانی خواہ میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جاے گا غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروای عمل میں لای جاے گی انھوں نے مزید کہا کہ شیرانی ٹاون میں آفیسران اور ملازمین مکمل حاضری کو یقینی بنائیں دفاتر میں چارٹ آویزاں کریں جس پر ملازمین کا مکمل ریکارڈ درج ہو روزانہ کی بنیاد پر حاضری چیک کی جایئگی فرائض میں غفلت پر تنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں کی جاے گی ڈپٹی کمشنر نے انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کو بھی ہدایات جاری کی کہ زیر تعمیر کام جلد مکمل کریں انھوں نے محکموں کے آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ کوئی آفیسر بغیر تحریری اجازت کے ڈسٹرکٹ سے باہر نہیں جاسکتا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بہترین کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کو تعریفی اسناد سے نوازنے کے لئے تقریب منعقد کی جائیگی تاکہ حاضرباش اور محنت کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوسکیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں