شعبہ صحافت ایک عظیم اور مقدس پیشہ ہے، مثبت صحافت ایک صاف اور شفاف آئینے کے مترادف ہے، ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ نے کہا ہے کہ شعبہ صحافت ایک عظیم اور مقدس پیشہ ہے، مثبت صحافت ایک صاف اور شفاف آئینے کے مترادف ہے اسے معاشرتی برائیوں‘ اپنے ذاتی مفاد یا لالچ جیسے بد نما داغ اور ہر قسم کے شر و فساد کے گرد غبار سے بچائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب شیرانی کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخ عصمت اللہ مندوخیل و دیگر افسران صدر شیرانی پریس کلب سردار غلام سرور شیرانی‘ جنرل سیکرٹری سید عزیز شاہ حریفال‘ سینئر نائب صدر کریم داد شیرانی‘ نائب صدر فیض محمد شیرانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالکریم شیرانی سید احسان اللہ شاہ حریفال محمد فاروق حساس شیرانی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد عظیم کاکڑ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خلاف اپنے فرائض احسن طریق ایمانداری سے سر انجام دینے کی توقع ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پریس کلب شیرانی کے ممبران کے لئے تین رہائشی کمرے ایک دفتر کمپیوٹر سولر سسٹم بیٹری اور فرنیچر سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا اور مزید ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پریس کلب شیرانی کے عہدیداروں اور ممبران نے ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد عظیم کاکڑ کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں