صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،

تشنج سمیت دیگر متعدی امراض کے خلاف حکومت وسیع پیمانے پر عوام کیلئے صحت کی سہولیات پیدا کر رہی ہے،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی

جمعہ 13 دسمبر 2019 23:35

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا ہے کہ تشنج ایک جان لیوا مرض ہے مگر تحفظ آسان ہے‘ ضلع جعفر آباد میں تشنج سے بچائو کے لیئے دوسری مہم جاری ہے‘ زیادہ سے زیادہ خواتین تشنج کے مرض سے بچائو کے ٹیکے لگوائیںتاکہ موذی مرض کا تدارک کیا جا سکے‘ ہماری ٹیمیں گھر گھر جا کر خواتین کو ٹیکے لگا رہی ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے خواتین بڑھ چڑھ کر آگے آئیں‘ دیہات کی سطح پر مہم موثر انداز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل گنداخہ کے گوٹھ جانن جمالی میں تشنج کی آگاہی مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رئیس خدا بخش جمالی ،غلام حسین جمالی ،مختیار احمد جمالی ، احسان علی جمالی ،سجاد حسین جمالی سمیت علاقے کے قبائلی افراد موجود تھے ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی نے کہا کہ محکمہ صحت جعفر آباد کی عوام کو صحت کی سہولیا ت فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیئے اقدامات کر رہی ہے تشنج سمیت دیگر متعدی امراض کے خلاف حکومت وسیع پیمانے پر عوام کے لیئے صحت کی سہولیات پیدا کر رہی ہے ضلع بھر میں گائوں وارڈز اور محلے کی سطح پر تشنج کے خلاف مہم جاری ہے عوام کو شعور آگاہی دینے کے لیئے محکمہ صحت کی تمام ٹیمیں پیش پیش ہیںضلع جعفرآباد میں ایک لاکھ بیس ہزار خواتین ہیں جن کو تشنج سے بچاؤ کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں ٹیکے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سو ل اسپتال جعفر آباد میں خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں خواتین اپنے مستقبل کو بچانے کے لیئے اس مہم میں بھر پور انداز میں حصہ لیں تاکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ رکھاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں