کوئٹہ میں بلال آڈیٹوریم میںسیرت النبیؐکانفرنس کا اہتمام کیا گیا

حضور ؐ کی اسواء حسنہ پر عمل کرتے ہوئے ہم دین و دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں ،میجر جنرل دلاور خان

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) کوئٹہ میں بلال آڈیٹوریم میںسیرت النبیؐکانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں میجر جنرل دلاور خان ، کنٹرولر ملٹری اکائونٹس عزیز احمد ضیاء ،پروفیسر عذراء ، پروفیسر انور احمد ضیا، علامہ رضی جعفر مجتہدسمیت سول و ملٹری حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل دلاور خان نے کہا کہ حضر ت محمد ؐ کی زندگی کاہر پہلو ہمارے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لئے کامیابی کا ذریعہ ہے انکی اسواء حسنہ پر عمل کرتے ہوئے ہم دین و دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر ملٹری اکائونٹس عزیز احمد ضیاء ، پروفیسر عذراء ، پروفیسر انور احمد ضیا، علامہ رضی جعفر مجتہد نے ایسی کانفرسوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیاجبکہ نعت خوان ذوہیب اشرفی نے حضور اقدس ؐ کی شان میں نعتیں پڑھیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں