حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے،رہنما جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ملکی معیشت ملکی استحکام کو کمزور کردیا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے جمعیت علما ء اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کی پلان سی کامیابی کے طرف گامزن اور حکومت ناکام ہوچکی ہے مستعفی ہو جائیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلی مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی اور حلقہ 40شہید یونٹ پشتو ن آباد یونٹ کے امیر مولانا عبدالمنان جنر ل حافظ رحمت اللہ نائب امیر مولانا ولی محمد درویش مولانا سعید احمد مولانا محمد ابراہیم نے جمعیت علمائے اسلام حلقہ 40 پشتون آباد شہیدیونت کے مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ناموس رسالت ناموس صحابہ کرام رض کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمران ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ناموس رسالت ص کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم بار بار امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہر دور میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم کے کیخلاف سازشیوں کو بے نقاب کیا ہے جمعیت علمائے اسلام ملکی استحکام و سالمیت اور ملکی بقا کے لئے تمام سازشوں اور حربوں کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن جماعتی اصولوں کے پاسداری کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کو علاقے کے سطح پر ایک مضبوط پلیٹ فارم بناکر انے والے الیکشن میں دھاندلی کے پیداروں کو شکست سے دوچار کرد ے انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی خاتمے کی نعرے لگا نے والے خود کرپٹ اور کرپشن خو ر ی مصروف عمل ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں