میرشاہجہان گرگناڑی اورایم پی اے سردارمسعودخان لونی کے درمیان تصفیہ ہوگیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) میرشاہجہان گرگناڑی اورایم پی اے سردارمسعودخان لونی کے درمیان تصفیہ ہوگیامیڑھ معرکہ کے موقع پرمولناعبدالقادرلونی وزیرواسانورمحمددمڑ مشیروزیراعلیٰ مٹھاخان کاکڑ جعفرخان مندوخیل نوابزادہ اورنگ زیب جوگیزئی پرموجودتھے آغاعمرخان آف قلات نے جرگے کوخوش آمدیدکہادثالثین کی کوششوں سے دونوں فریق شیروشکرہوگئے جرگے سے جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی کنوینر مولانا عبدالقادر لونی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے مبارک تعلیمات سے معاشرے اورہماری اجتماعی زندگی سے نفرت حقارت اوردشمنی کاخاتمہ ممکن ہوگااور اخوت وبھائی چارگی اورالفت ومحبت کابول بالاہوگاہماری تعلیمات ہماری درخشاں روایات کوغیروں نے اپنالیا اور ہم اخلاقی گراوٹوں میں اس انتہاتک گرچکے ہیں کہ ہم فلاحی معاشرہ قائم نہ کرسکا اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو تمام فطری، معاشرتی اور سماجی تقاضوں کو کماحقہ پورا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فطری تقاضوں کے خلاف حکم نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی صفات میں سے ایک صفت عفو بھی ہے یعنی مجرم، خطاکارکو معاف کرنے والا اور سخت برتاو کے بجائے نرمی و محبت سے پیش آنے والاتمام انبیا بالخصوص خاتم الانبیا کی صفتِ عفو کا نمونہ اور آئینہ ہے۔ آپؓ نے عفو و درگزر پر بہت زور دیا ہے۔انہوں نے کہا قران کریم نے خاندانی عصبیت قوموں کی تفریق ذاتوں کی اونچ نیچ کو مٹا کر تعمیرانسانیت کے معاشرے کیلئے واضح اصول انسانیت کے سامنے رکھے یہی وجہ ہے کہ اس قران کریم کے آتے ہی جو لوگ صدیوں سے اختلاف وانتشار کے شکار تھے انہوں نے اس قران کو پڑھ کر انسانیت کا وہ بہترین معاشرہ ہوکر رضی اللہ عنھم ورضو اعنہ کے مصداق بن گئے جہالت میں عورتوں کوزندہ درگور کرنیوالے اس قرانی تعلیمات کی برکات سے عورتوں کونہ صرف اپنا حق دیابلکہ اسکی عزت کو تحفظ دیا انہوں نے کہاکہ علماء اور قبائلی عمائدین قبائلی رنجشوں کو ختم کرنے لیے کردار ادا کریں قبائلی تنازعات اور آپس کی رنجشوں کی وجہ سے پورا بلوچستان ترقی کے حوالے سے بہت پیچھے رہ گیا ہے قبائلی تنازعات کے خاتمے کیلئے بروقت آگے بڑھ کر تصفیہ کرائیں تاکہ علاقہ میں امن اور محبت پروان چڑھیانہوں نے کہاکہ انسانیت کے پیچیدہ مسائل اور باہمی اختلافات اورمعاملات کے حل لیے قرآن وحدیث موجودہے مسلمان قرآن وحدیث سے راہنمائی حاصل کریانہوں نے کہااسلام کی مقدس تعلیمات انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی صفات میں سے ایک صفت عفو بھی ہے۔

یعنی مجرم، خطاکارکو معاف کرنے والا اور سخت برتاو کے بجائے نرمی و محبت سے پیش آنے والاتمام انبیا بالخصوص خاتم الانبیا کی صفتِ عفو کا نمونہ اور آئینہ ہے۔ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر عفو و درگزر کی فضیلت، اجر و ثواب، اس کی معاشرتی اہمیت و ضرورت پر تاکید فرمائی ہیانہوں نے کہا کہ للہ تعالی کی صفات میں سے ایک صفت عفو بھی ہے۔ یعنی مجرم، خطاکارکو معاف کرنے والا اور سخت برتاو کے بجائے نرمی و محبت سے پیش آنے والاتمام انبیا بالخصوص خاتم الانبیا کی صفتِ عفو کا نمونہ اور آئینہ ہے۔

آپؓ نے عفو و درگزر پر بہت زور دیا ہے۔ قرآن کریم میں متعدد مقامات پر عفو و درگزر کی فضیلت، اجر و ثواب، اس کی معاشرتی اہمیت و ضرورت کو کھلے اور صاف لفظوں میں بیان کیا گیا ہے۔ معاف کرنے والے کی اللہ تعالی عزت بڑھا دیتے ہیں.انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی اور اصلاح معاشرہ کیلئے نہ صرف قرآنی دعوت کو عام بلکہ زندگی کے ہر دائرے میں اس کونافذ کرنے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں