افغانستان سے پاکستان کے راستے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

اتوار 15 دسمبر 2019 13:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) بلوچستان میں افغانستان سے پاکستان کے راستے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سگریٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

ضلع پشین میں کسٹم حکام نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے بڑے ٹرک کو روکا اور دوران تلاشی پیاز کی آڑ میں 600 کارٹن میں پیک غیر ملکی سگریٹ برآمد کی۔اسمگل کی جانے والی سگریٹس کو ٹرانزٹ کے ذریعہ بھارت کے شہر نئی دہلی لے جایا جارہا تھا جبکہ برآمد شدہ سگریٹس کی تعداد 60 لاکھ اور مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں