ْ بلاول بھٹو زر داری سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال

اتوار 15 دسمبر 2019 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات کی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک ولی کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی کے اراکین ملک نصیر شہوانی، ثنااللہ بلوچ اور اختر حسین لانگاؤ نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے موسی بلوچ اور غلام نبی مری بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی این پی مینگل گروپ کے وفد کے ساتھ لنچ بھی کیا، علی مدد جتک اور اقبال شاہ بھی موجود تھے ۔

بی این پی مینگل گروپ کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے سیاست دانوں کے درمیان علاقائی صورت حال سمیت اہم نکات پر بات ہوئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں